پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔
حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟
یہ مقدمہ تھانہ پی آئی بی میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ میں پولیس نے پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔
درج مقدمہ میں پولیس کے مطابق 5 اگست کو یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال سے آنے روڈ پر ایک ریلی جس کی قیادت راجہ اظہر، فردوس شمیم نقوی، ارسلان خالد، عواب علوی، سیف الرحمن اور عالمگیر خان سمیت دیگر رہنما کررہے تھے ۔
پولیس کے مطابق ریلی میں 500 سے 600 افراد تھے، ریلی نے ٹریفک کو روک دیا تھا جس کے بعد ایس ایچ او نے حکام بالا کو اطلاع دی، پولیس نے ریلی کی قیادت کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے لیس ریلی کے شرکا نے انتشار پھیلاتے ہوِئے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا ۔
پولیس کے مطابق پولیس نے حفاظت خود مختاری کے تحت موقع پر شیلنگ کرتے ہوئے شرکا کو منتشر کیا، ریلی میں ڈیوٹی پر موجود تھانہ عزیز بھٹی کے ہیڈ محرراعجاز سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے، واقعہ کے دوران شرکا گلیوں میں فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایس ایچ او تھانہ پی آئی بی انسپکٹر محمد اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے اس مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 12کارکنان کو گرفتار کیا ہےجبکہ مقدمہ میں نامزد 500 سے 550 نامعلوم ملزمان مفرور ہیں، تفتیشی حکام اس ضمن میں مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاچ انسپکٹر محمد اشفاق پی ٹی آئی تھانہ پی آئی بی تھانہ عزیز بھٹی حسن اسکوائر شیلنگ عالمگیر خان عواب علوی فردوس شمیم نقوی کراچی گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احتجاچ انسپکٹر محمد اشفاق پی ٹی ا ئی تھانہ پی آئی بی حسن اسکوائر شیلنگ عالمگیر خان عواب علوی فردوس شمیم نقوی کراچی گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ یونیورسٹی روڈ پی ٹی آئی پولیس نے کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی:شہر میں پولیس کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع بلدیہ اسکول سیکٹر 5-ڈی سناٹا گلی میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی حراست میں لے لیا گیا، تاہم ان کا تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت محمد شیراز ولد محمد رمضان سے ہوئی جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، 3 راؤنڈ لوڈ میگزین، ایک خول اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔
گرفتار دوسرے ملزم کی شناخت اسد ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی، جس سے 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈ لوڈ میگزین اور خول برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی، جس کی تفصیلات سی پی ایس سی سے حاصل کی جارہی ہیں۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ملزم محمد اللہ محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ضلع ملیر کے علاقے ابراہیم حیدری بے نظیر چوک پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور کیش رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کی شناخت شہباز ولد حمزہ کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔