Express News:
2025-08-06@18:45:58 GMT

روس میں سونامی سے تباہی کی حقیقت سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس میں آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی بلند لہروں نے عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ مشرقی ساحل کمچٹکا کے سمندر میں لہریں چار چار فٹ تک بلند ہوئیں گئیں۔

روس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے، جاپان اور ہوائی میں بھی محسوس ہوئے اور وہاں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

دعویٰ 

زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاز سے بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ روس میں سمندری لہروں نے بلند و بالا عمارتوں وک اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس ویڈیو کو ’روس میں آج آنے والا سونامی جس کے مناظر آسمان کی بلندی سے ریکارڈ کیے گئے ہیں‘ کے عنوان سے شیئر کیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور معمول کے مطابق لوگوں نے یقین کر کے اسے بنا تصدیق کے آگے شیئر کرنا شروع کیا۔

حقیقت کیا ہے؟

خبررساں ادارے رائٹرز کی فیکٹ چیک ٹیم نے جب معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور باریک بینی سے جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ویڈیو انٹرنیٹ پر 30 جولائی 2025 کو بھی شیئر کی جاچکی ہے جبکہ روس میں زلزلہ 31 جولائی کو آیا تھا۔

اس کے بعد یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو 29 اپریل کو بھی شیئر کی گئی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 30 ہزار فٹ کی بلندی سے سونامی کی تباہ کاریاں نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کر کے کئی ماہ پہلے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا تھا سونامی کی شیئر کی کے بعد

پڑھیں:

راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی:

راجا بازار میں موٹر سائیکل پارک کرنے کے معاملے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی کی فوٹیج سامنے آگئی، سی ٹی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔

ویڈیو میں وارڈن کو موٹر سائیکل سوار کا گریبان پکڑ کرکے اسکو زدو کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ٹریفک وارڈن کو شہری کو برے طریقے سے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر مجبور کرتے بھی دیکھا گیا۔

وارڈن کے ساتھ کچھ سادہ کپڑوں میں موجود افراد بھی شہری سے بدسلوکی کرتے ہیں جبکہ ایک شہری ویڈیو بناتا ہے تو وارڈن کو اسکی جانب لپک کر ویڈیو بناتے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں سے بدسلوکی کی واقعات آئے دن سامنے آ رہے ہیں۔ حالیہ واقعہ شہری کے  موٹر سائیکل پارک کرنے کے تنازع پر پیش آیا جبکہ چند دن قبل مری روڈ پر بھی فورک لفٹر پر وارڈن شہری سے گتھم گتھا دیکھائی دیا تھا۔

راجا بازار واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے نوٹس لیا اور ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز کلوز کرتے ہوئے سینئر ٹریفک آفیسر کو واقعے کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری سے ناروا سلوک برداشت نہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا احتجاج کیوں ناکام ہوا، اصل حقیقت سامنے آ گئی
  • راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی
  • بیلی ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنے پر مہر بانو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا
  • بھارت؛ کلاؤڈ برسٹ میں متعدد فوجی بہہ گئے، ہلاکتیں اور تباہی؛ ہولناک ویڈیو
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بنجی جمپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی
  • بلاول بھٹو زرداری سے منسوب وائرل ویڈیو کے حقیقت سامنے آ گئی
  • ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بلندی سے لگائی چھلانگ
  • راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لانے کی ویڈیو سامنے آ گئی