سلور میڈل کی حامل پاکستان والی بال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور:
ایشین والی بال نیشنز کپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، سلور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
بحرین میں کھیلے گئے ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بحرین نے ہرایا تھا۔
اس موقع پر ٹیم مینیجر امداد اللہ میمن کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی، ہماری ٹیم کے بعض کھلاڑی انجری مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے فائنل نہ جیت سکے۔
کپتان اور کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن قطر کو ہرانا ہماری بڑی کامیابی تھی، سلور میڈل آنے سے ملک میں والی بال کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیج دی
برادر ملک بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک بحرین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش۔ بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ بحرین کی جانب سے موصول ہونے والی امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو جائیگا۔ سیلاب متاثرین کے لئے یہ ریلیف پیکج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔