کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اسکے افسران اس پر حملہ کررہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائیگا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو کانگریس ثابت کرے گی کہ نریندر مودی ووٹ چوری کرکے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقد "ووٹ رائٹس ریلی" میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذمہ دار افسران ایک دن پکڑے جائیں گے کیونکہ یہ مجرمانہ فعل ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کرناٹک حکومت کو اس کی تحقیقات کرنی چاہیئے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اس کے افسران اس پر حملہ کر رہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائے گا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔

راہل گاندھی نے آئین کی ایک کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ (افسران) اس پر حملہ کریں گے تو آپ ہم پر حملہ کریں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا "ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن پورے ملک کی ووٹر لسٹ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں فراہم کرے اور سی سی ٹی وی فوٹیج دے، اگر ہمیں مل جائے تو ہم یہ ثابت کریں گے کہ ووٹ چوری نہ صرف کرناٹک میں بلکہ پورے ہندوستان میں ہوئی ہے"۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ اگر الیکٹرانک ڈیٹا مل جاتا ہے تو وہ ثابت کریں گے کہ وزیراعظم ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صرف 25 سیٹوں کی وجہ سے نریندر مودی آج وزیر اعظم ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن سے ڈیجیٹل ووٹر لسٹ اور پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی گئی تو انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بنگلورو سنٹرل پارلیمانی سیٹ کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ کا مطالعہ کیا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات میں کرناٹک میں ووٹ چرایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہادیوپورہ اسمبلی حلقہ کے تجزیہ سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ہر چھ میں سے ایک ووٹ چوری ہوا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کے کرناٹک انچارج رندیپ سرجیوالا، ریاستی حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور کئی دیگر لیڈران نے ریلی میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کانگریس لیڈر نے راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر لسٹ انہوں نے کریں گے پر حملہ کو ایک کیا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں فٹبال فروغ کیلئے تعاون کرینگے، نائب صدر فیفا

اسلام آباد (محمد ارسلان سے) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آ کر خوشی ہوئی ہے، 2017 کے بعد یہ میرا پہلا دورہ ہے، میں اچھے وقت میں آیا ہوں کیونکہ اب یہاں فٹبال کی منتخب باڈی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک واضح روڈ میپ ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹبال ٹیم کو ترقی دیں گے۔فیفا کے سینئر نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اس کھیل کو قریب سے فالو کرتے ہیں، ہمیں اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، انفراسٹرکچر اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اور پروگراموں سے اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، مستقبل قریب میں آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی۔اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان آمد پر فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فٹبال کے فروغ کیلئے ان کی آمد انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم کے وڑن کے تحت کھیلوں کے میدان میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں، فیفا کے ساتھ مل کر پاکستان میں موجود ٹیلنٹ تلاش کریں گے، وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگراموں میں ہماری تیس کھیلوں پر خصوصی توجہ ہے۔چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے کئے گئے وعدوں پر مثبت انداز میں عمل ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں فٹبال فروغ کیلئے تعاون کرینگے، نائب صدر فیفا
  • نریندر مودی 10 ہزار روپے دیکر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، کانگریس
  • بہارالیکشن:جنریشن زی ووٹ چوری روکے،راہل گاندھی
  • بھارت میں برازیلی ماڈل 22 مختلف ناموں کیساتھ ووٹر لسٹ میں شامل
  • جعلی ڈگری ہولڈر وزیراعظم مودی کو شعبہ تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں ، راہل گاندھی
  • بدعنوانی اور ووٹ چوری نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے، پرینکا گاندھی
  • ریاست ہریانہ میں پچیس لاکھ فرضی ووٹ پڑے ہیں، راہل گاندھی
  • راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ووٹ چوری پھر پکڑ لی
  • ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا
  • نریندر مودی نے ووٹ چوری کرکے جنگل راج نافذ کردیا ہے، راہل گاندھی