data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن پر قابو پانے کے لیے نیا پلان متعارف کرا دیا ۔ وزیراعظم کیئراسٹارمر نے برطانیہ کے تمام شہریوں کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نوکری اور مکان کرائے پر لینے کے لیے کارڈ لازمی ہوگا۔ برطانوی حکومت تمام قانونی رہائشیوں کو یہ کارڈ مفت مہیا کرے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کارڈ ایک مرکزی ڈیٹا بیس کیساتھ منسلک ہوگا،جس سے غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوگی۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ اور تائیوان میں تباہی مچانے والا طاقتور سمندری طوفان راگاسا چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا،جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ۔ گوانگ ڈونگ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے درجنوں درخت گر گئے اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔اس سے پہلے طوفان راگاسا نے تائیوان میں تباہی مچائی، مختلف حادثات میں 50زخمی اور 17لاپتا ہوگئے۔علاقوں میں پل اور سڑکیں بہ گئیں، جبکہ 3ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے ساحلی علاقے میں ہوٹل طوفانی لہروں کی زد میں آگیا۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹوکیو: موبائل کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی‘ 6افراد زخمی
  • تھائی لینڈ میں 4ماہ کے لیے عبوری حکومت قائم
  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  • برازیل : اسکول کے باہر فائرنگ سے 2افراد ہلاک
  • برطانیہ میں لازمی ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف کرانے کا اعلان
  • ٹرمپ نے صدارتی راہداری میں جوبائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگوادی
  • بائیولوجیکل ہتھیاروں پر پابندی میں امریکا کے ساتھ ہیں‘ روس
  • وینزویلا میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 6.2 ریکارڈ
  • چین اور تائیوان میں طوفان سے تباہی‘ ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی