ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں، تصاویر سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
ڈھاکا:
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔
اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، یوکرینی صدر
روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی
ادارت: کشور مصطفیٰ
روس نے گزشتہ شب یوکرین کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بات یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتہ 20 ستمبر کو کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب کے حملوں میں 40 میزائل اور کروز میزائل اور تقریبا 580 ڈرونز استعمال کیے۔زیلنسکی کے مطابق، ’’تمام شب یوکرین روس کے وسیع حملوں کا نشانہ بنا… ایسا ہر ایک حملہ کوئی فوجی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ روس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے تاکہ عام شہریوں کو دہشت زدہ کیا جائے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائے۔
(جاری ہے)
‘‘زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی علاقے دنیپروپیترووسک، مائیکولائیو، چیرنیہیو اور ژاپوریژیا کے علاوہ پولٹاوا، کییف، اوڈیسا، سومی اور خارکیف کے علاقوں میں آبادیاں بھی ان حملوں کی زد میں آئیں۔
علاقائی گورنر، سیرہی لیساک نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ جنوب مشرقی علاقے دنیپروپیترووسک میں ایک شخص ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون اور میزائل کے مشترکہ حملے میں رہائشی عمارتوں، فارم ہاؤسز اور صنعتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ یوکرین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا اور یورپ کا دفاع کر سکتا ہے۔ انہوں نے ملک پر ایک حفاظتی ڈھال بنانے، فضائی دفاع کو مضبوط بنانے، ہتھیاروں کی ترسیل بڑھانے اور روس پر پابندیوں کو دوگنا کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کا مطالبہ کیا۔