—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر میں ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کے حوالے سے ایس ایس پی ملیر نے مختلف انکشافات کیے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملیر میں 3 خواجہ سراؤں کو ایک ایک گولی ماری گئی تھے، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 2 خواجہ سراؤں کو سینے پر اور 1 کو سر پر گولی ماری گئی ہے، جائے وقوع سے 2 خول نائن ایم ایم کے ملے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ پرس ملا ہے، ٹیشو پیپرز اور دیگر سامان ملا ہے، مرنے والے خواجہ سراؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرائم سین پر کوئی کیمرہ نہیں لگا ہوا، سڑک پر لگے کیمرے دیکھے جا رہے ہیں، یہ خواجہ سراء معمول کی نوعیت پر یہاں آتے تھے، کچھ استعمال شدہ چیزیں ملی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی ملیر خواجہ سراو ں

پڑھیں:

سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے

اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔

اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔ 

سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔ 

اداکار نے بتایا کہ جب مجھ سے دور ہٹنے کی وجہ پوچھی گئی تو میں نے بتایا کہ آگ کی تپش ناقابل برداشت ہے۔ سمیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے بعد میں آگ سے بچنے کا توڑ بھی پیش کیا گیا تاہم پھر بھی وہ مشکل سے 5 سیکنڈ کا ہی سین ریکارڈ کروا سکے۔ 

 

 

متعلقہ مضامین

  • فیکٹ چیک، وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں دراندازی کا کوئی بیان نہیں دیا
  • سمیع خان فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے
  • ہاکس بے میں ایک شخص قتل‘عزیزبھٹی سے گولی لگی خاتون کی لاش ملی
  • کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے
  • 27ویں ترمیم نے ابھی حتمی شکل اختیار نہیں کی: خواجہ آصف
  • بلاول کا حق ہے وہ اظہار رائے کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
  • 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کب سامنے آئےگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتا دیا
  • سندھ بلڈنگ ،ملیر سعود آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل عمارتیں تعمیر
  • کراچی؛ ڈاکٹروں نے مہارت سے دل کے قریب پیوست لکڑی نکال کر نوجوان کی جان بچا لی
  • کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق