خیبر باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ، متعددکارکن زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جہاں اے این پی کے کارکنوں اور مخالفین کے درمیان تشدد سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے کارکنوں کو منتشر کیا۔پولیس کے مطابق باڑہ بازار میں اے این پی کے ضلعی صدر کی زیرصدارت جلسہ منعقد کیا گیا تھا ، صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب بعض مخالفین نے وہاں پہنچ کر نعرے لگائے جس کے بعد دونوں طرف سے ہاتھاپائی اورتشدد شروع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور مسلح افرادکی طرف سے ہوائی فائرنگ جاری رہی جس کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابوپالیا۔عوامی نیشل پارٹی کے میاں افتخار حسین نے فائرنگ کا الزام تحریک انصاف پر لگاتے ہوئے حملہ آوروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج پر پی ٹی آئی ذمہ داران اور کارکنان کی براہ راست فائرنگ نہایت تشویشناک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اے این پی کے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔