Jang News:
2026-07-24@00:46:43 GMT

خیبر: اے این پی جلسے میں ہنگامہ آرائی و ہوائی فائرنگ

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

خیبر: اے این پی جلسے میں ہنگامہ آرائی و ہوائی فائرنگ

اسکرین گریب 

خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی، مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران اے این پی کے کارکنوں اور مخالفین میں ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے پر تشدد کیا گیا، ہاتھا پائی سے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

جلسے کے دوران مخالفین کی آمد اور نعرے لگانے پر کشیدگی ہوئی، مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی، اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے لوگ منتشر ہوگئے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ خیبر باڑہ میں اے این پی کے پر امن احتجاج پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے۔

میاں افتخار نے کہا کہ اے این پی ذاتی مفاد نہیں، تیراہ متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کر رہی تھی، احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، طاقت کے ذریعے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا، صوبائی حکومت چاہتی ہے دیگر سیاسی جماعتیں، عوام ان کی طرح سنگین مسائل پر چشم پوشی کریں۔

میاں افتخار نے کہا کہ پرامن احتجاج پر پی ٹی آئی ذمہ داران اور کارکنان کی براہ راست فائرنگ نہایت تشویشناک ہے، اے این پی کے ذمہ داران اور کارکنوں نے عدم تشدد کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، مطالبہ کرتے ہیں ایف آئی آرز پرامن احتجاج پر حملہ کرنے والوں کے خلاف درج کی جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ اے این پی

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق