حکومت پاکستان نے بھارت سے پاکستان آ کر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کی ملک بدری روک دی۔ 

سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا ہے اور اسے دارالامان سے اس کے شوہر ناصر حسین کے گھر پہنچا دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ سربجیت کور بھارتی پنجاب کے ضلع کپور تھلہ کی رہائشی ہے، نومبر 2025 میں گورو نانک دیو جی کی 556 ویں جنم سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکھ یاتریوں کے ایک بڑے جتھے کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔ 

سربجیت کور کا ویزہ 13 نومبر 2025 کو ختم ہو گیا تھا لیکن وہ بھارت واپس نہیں گئی۔ 

پاکستان میں قیام کے دوران اس نے اسلام قبول کیا اور پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کرنے کے بعد اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا۔ 

4 جنوری کو ننکانہ صاحب کے قریب پہرے والی گاؤں سے پولیس نے سربجیت کور اور ان کے شوہر ناصر حسین کو گرفتار کیا اور سربجیت کور کو بھارت ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سربجیت کور

پڑھیں:

پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان