گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیروز والہ میں مبینہ مقابلے‘ 4 ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
گوجرانوالہ؍ حافظ آباد؍ کامونکی؍ فیروز والہ (نمائندگان) مبینہ مقابلوں میں چار ملزم ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے گاؤں ونی کا رہائشی شخیق کوٹ سرور کے قریب ساتھیوں سمیت سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا ۔کامونکی کے گاوں پکی کوٹیلی حمید پور موٹروے پل کے قریب مقابلے میں ملزم محبوب عرف بوبی رانا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ملزم بوبی رانا ساکن ڈالیانوالہ حافظ آباد می دشمنی کے سبب اپنی ایک ٹانگ کٹ جانے سے معذور تھا، واہنڈو پولیس نے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ غازی ککہ فیروز والہ کے علاقہ دو خطرناک ملزم محمد علی اور مشتاق ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کینٹ لاہور کے ایک تفتیشی مقدمہ میں ملزم مشتاق کی نشاندہی پر کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حافظ آباد
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ