کراچی میں سادہ لباس پولیس اہلکار کو لوٹنے والا ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او سجاد خان کے مطابق آرٹلری میدان تھانے میں ہیڈ محرر نصیر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے پاس موجود اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کی۔
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد شاہین فورس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی کے مطابق زخمی ملزم کا نام اعجاز ہے جس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔