data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھرکی( نمائندہ جسارت +مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں قائم بند اور پنجاب کے علاقے کھمبڑا کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی اقدامات اور ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کو کچے کے علاقے میں جاری میگا آپریشن ’’نجات مہران‘‘ سے متعلق جامع بریفنگ میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور بریگیڈیئر ندیم (رینجرز سندھ) نے آپریشن کے اہداف، حکمت عملی، پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ جدید ٹیکنالوجی،ڈرون سرویلنس اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ ریاست کی رِٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سرینڈر نہیں کرے گا وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا اور مرے گا جو سرینڈر کریگا انہیں قانون کے مطابق ڈیل کیا جائیگا انہوں نے ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کو موقع دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیار پھینک کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ڈاکوؤں کو جلد بڑا سرپرائز دیا جائے گا،جدید ہتھیاروں،ایڈوانس ڈرونز اور دیگر آلات کی فراہمی کا عمل جلد شروع ہو جائیگا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کیا جائے اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں ریاستی رِٹ کے مکمل قیام تک میگا آپریشن “نجات مہران” پوری قوت سے جاری رہے گا اور حکومت سندھ نے آخری ڈاکو کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔کچہ ایریاز کے دو جگہوں کے علاوہ باقی سب کلیئر ہیں انہوں نے پولیس اور رینجرز سندھ کے بلند مورال اور جرات مندانہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگلے مورچوں کی جانب پیش قدمی ایک بڑا اور فیصلہ کن اقدام ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ کچہ ایریاز میں امن و امان کے قیام کا صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جو خواب دیکھ رکھا ہے وہ ضرور پورا ہوگا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میگا آپریشن میں سندھ پولیس کو بھرپور حمایت اور سپورٹ بھی حاصل ہے۔ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے وزیرداخلہ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچا آپریشن کے آغاز سے اب تک سکھر اور لاڑکانہ میں مجموعی طور پر 27 ڈکیت ہلاک اور 82 زخمی ہو چکے ہیں۔ان دونوں پولیس رینجز میں 78 ڈکیت گرفتار کیے گئے جبکہ 152 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر سرینڈر ہوئے۔کارروائیوں کے دوران 17 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا اور 87 جدید ہتھیار قبضے میں لیے گئے۔سکھر رینج میں اب تک 20 ڈکیت ہلاک اور 62 زخمی ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ڈاکوؤں کی 11 ہلاکتیں مقابلوں کے دوران ضلع سکھر میں ریکارڈ کی گئیں۔پولیس کارروائیوں کے دوران 41 ڈکیت گرفتار کیے گئے جبکہ 88 ڈاکوؤں نے سرینڈر کیا،جن میں سے 50 کا تعلق ضلع گھوٹکی سے ہے۔ آپریشن کے دوران 9 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا اور 55 جدید اسلحہ یونٹس تحویل میں لیے گئے۔لاڑکانہ رینج میں جاری کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ڈکیت ہلاک اور 20 زخمی ہوئے، جبکہ شکارپور اور کشمور کے اضلاع میں بھرپور آپریشن جاری ہے۔رینج بھر میں 37 ڈکیت گرفتار کیے گئے اور 64 نے قانون کے سامنے سرینڈرکیا،کارروائیوں کے دوران 8 مغویوں کی باحفاظت بازیابی ممکن بنائی گئی جبکہ 32 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر کہا کہ کچے کے علاقوں میں جاری میگا آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس جدید حکمت عملی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ اضلاع میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے اور کچے کے علاقوں میں پولیس کی مستقل اور مؤثرموجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سندھ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرتی رہے گی۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کارروائیوں کے میگا ا پریشن انہوں نے کے دوران کیے گئے ڈاکوو ں کچے کے کہا کہ

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا