پہلے میں موبائل چارج کروں گی؛ بیوی نے معمولی بات پر شوہر کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
مصر میں معمولی گھریلو جھگڑے نے قتل کی ایک ہولناک واردات کا روپ دھار لیا جس نے پورے خاندان کو تباہ کرکے رکھ دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ٹیم گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملنے پر ایک اپارٹمنٹ پہنچی تھی جہاں ایک کمرے سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات اور ملزمہ سے پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ میاں بیوی کے موبائل فونز کی بیٹری کم تھی۔
دونوں کے درمیان موبائل فون چارجنگ پر لگانے کے لیے پہلے میں، پہلے میں کا جھگڑا شروع ہوا جو ہاتھا پائی تک جا پہنچا تھا۔
ملازمہ نے بتایا کہ جب شوہر نے زبردستی اپنا موبائل لگالیا تو خاتون خانہ شدید غصے میں آگئیں اور کیچن سے چاقو لا کر شوہر پر وار کیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
لاش پر بھی چاقو کا گہرا زخم تھا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا باورچی خانے کا چاقو بطور ثبوت تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے بیوی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا اور کیس پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔