مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں حوالات میں قید ملزم پر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس نے حوالات میں قید ملزم پر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مظفرگڑھ کے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے تشدد کی ویڈیو کو افسرانِ بالا نے خود بھی دیکھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی کی پالیسی ہے کہ تھانوں میں زیرِ حراست ملزمان پر تشدد نہیں ہوگا اور صرف جدید طریقۂ تفتیش سے ملزم سے تفتیش کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوز اور مِس کنڈکٹ کے معاملات ناقابلِ برداشت ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :