انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہو رہی ہیں یا نہیں ہو رہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں جلسے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زبان پھسل گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی میں منعقدہ پروگرام میں پہنچی اور عوام سے خطاب کیا۔ اس دوران جوش خطابت میں ایک موقع پر اُن کی زبان پھسلی اور اُن کے منہ سے نکل گیا کہ "میانوالی والوں یہ صرف دعویٰ نہیں، مریم نواز، نواز شریف کی طرح دعویٰ نہیں کرتی بلکہ کام کر کے دکھاتی ہے الحمد اللہ۔" انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے میانوالی سے صرف محبت کا دعویٰ نہیں کیا، آپ بتائیں کہ یہاں گرین بس آئی کہ نہیں آئی؟ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سڑکیں صاف ہو رہی ہیں یا نہیں ہو رہیں۔؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے سوال کیا کہ "میانوالی میں دل کا اسپتال بنا ہے کہ نہیں بنا۔؟ سڑکیں بنی کہ نہیں بنیں۔؟ آج میں میانوالی کے پہلے دل کے امراض کا افتتاح کرکے آرہی ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز کہ نہیں

پڑھیں:

چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف