میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے کہا ہے ہےکہ میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی۔میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ دن چلے گئے جب لوگ میانوالی سے ووٹ لے کر چلے جاتے تھے، جو لوگ کہتے تھے کہ (ن) لیگ کے دور میں صرف لاہور میں ترقی ہوئی وہ میانوالی کو دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ گرین بس اور میڈیکل اسپتال سمیت جو سہولیات لاہور میں ہیں وہ ہی میانوالی کو بھی دی ہے، دعوؤں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہوں، اللہ تعالی نے تین سال اور دیے تو پنجاب کی قسمت بدل جائے گی، میانوالی اب محروم نہیں رہے گا۔مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کیا کہ میانوالی نے 4 سال پنجاب اور پاکستان پر حکومت کی لیکن یہاں ترقی نہ آسکی لہٰذا میانوالی والوں اب کی بار کسی فراڈ کو ووٹ مت دینا۔اس کے علاوہ مریم نواز نے میانوالی میں کالج آف الائیڈ پرفیشنلز ، زرعی اور لا کالج بنانے کا اعلان بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔