کراچی: مشرف کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی، فائرنگ کاواقعہ صبح تقریبا ساڑھے 6 بجے پیش آیا، ابتدائی طو پر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں فائرنگ سے جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور بیٹا شامل ہیں، مقتول عابد ڈرائیور اور مانسہرہ کا رہنے والا تھا، واقعے میں مقتول عابد کی سالی زخمی ہوئی۔زخمی خاتون کے مطابق عابد کے ہم زلف نے حملہ کیا، مقتول عابد نے اپنی ایک بیٹی ملزم دانش کو گود دی تھی، بیٹی کے معاملے پر عابد اور دانش کے درمیان تنازع تھا، ملزم دانش رات تین بجے عابد کے گھر آیا تھا۔پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دانش کو واقعے کے بعد عابد کے گھر سے فرار ہوتے دیکھا گیا تھا، واردات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔