وزیرآباد: موٹرسائیکل کوحادثہ‘ 2بھائی جاں بحق‘تیسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
وزیرآباد(نا مہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل کو حادثہ‘واقعہ میں 2 سگے بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔ایک ہی خاندان کے تینوں نوجوان وزیرآباد سے نواحی علاقہ پھانگٹ جا رہے تھے کہ اسماعیل پور کے قریب موٹرسائیکل کو حادثہ پیش آگیا ۔ جنوبی پنجاب کے علاقہ فاضل پور حاصل پور سے مزدوری کے لئے آئے تین بھائی ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت 14 سالہ مجید عابد اور 25 سالہ راشد عابد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کا نام عاقب عابد بتایا گیا ہے، زخمی عاقب کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ موٹرسائیکل کی لائٹ مدھم تھی اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ کسی ٹرک کے ساتھ ٹکرانے سے پیش آیا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔