کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی مشرف کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین مزید تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سالہ مریم اور 20 سالہ زوہیب کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے طور پر کی گئی ہے۔
کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔