تھائی لینڈ: اسکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل ہلاک، طالبہ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تھائی لینڈ کے ضلع ہٹ یائی میں ایک اسکول میں فائرنگ کے دلخراش واقعے نے تعلیمی ماحول کو ہلا کر رکھ دیا، جس میں اسکول کی 54 سالہ خاتون پرنسپل ہلاک اور ایک طالبہ زخمی ہو گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ نوجوان ایک پولیس اہلکار سے چوری شدہ ایم فور رائفل لے کر پاتونگ پراٹھنخیری واٹ اسکول میں داخل ہوا اور اسکول کے تقریباً 300 طلبہ کو یرغمال بنا لیا، اس کے بعد ملزم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اسکول پرنسپل سِن سماسورن شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئی، طالبہ کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ سِن سماسورن کو شدید اندرونی چوٹوں اور زیادہ خون بہنے کے باعث فوری طور پر سرجری کے لیے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، تاہم داخلی اعضا میں شدید چوٹیں اور خون کی کثیر مقدار کے باعث وہ 12 فروری کی صبح تقریباً دو بجے زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم کو فوراً گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم اس کے حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی اسکول کے کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش پر مبنی انتقامی کارروائی کا امکان موجود ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ مقامی کمیونٹی میں خوف و ہراس پیدا کر چکا ہے اور تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کی کڑی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ مقامی حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ اسکولوں میں طلبہ اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔