پی ٹی آئی احتجاج پر ریڈ زون سیل، پارلیمنٹ جانے والے تمام راستے بند
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پارلیمنٹ جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور اراکین اسمبلی کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے کے حامی
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جہاں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ پولیس نے کسی بھی شہری یا رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو بھی ریڈیو پاکستان چوک پر روک لیا گیا، جبکہ پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی۔
فتح اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس ٹیم نے ان کے گارڈ کو تھپڑ مارے، جس پر انہوں نے سخت احتجاج کیا۔ صورتحال کے باعث ریڈ زون کے اطراف ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاج پارلیمنٹ پی ٹی آئی راستے بند ریڈزون.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ پی ٹی ا ئی راستے بند ریڈزون پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔