ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل جیل اور زیر تعمیر ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا،انہوں نے بیرکس کا معائنہ کیااورتعمیراتی کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ‎اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیشِ نظر بہت ضروری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ‎نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے پولیس تربیت کا معیار مزید بلند ہوگا، ‎ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولتیں مہیا کی جا سکیں گی۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ‎منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے۔ 
وفاقی وزیرداخلہ کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ جیل کی تعمیر کا منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا اور کئی سال تعطل کا شکار رہا، جیل منصوبے کے فیز ون کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا،‎ماڈل جیل میں2 حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں،15 برس سے زیر التوا اسلام آباد جیل کا منصوبہ صرف ایک برس میں تکمیل کے قریب ہے،منصوبے پر 85 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیاہے اور2ماہ بعد فنکشنل کردیاجائےگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات

‎وزیر داخلہ نے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کے لیے زیر تعمیر ہاسٹل کے ماڈل روم کا معائنہ کیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصررضوی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زیر تعمیر ہاسٹل اسلام ا باد وزیر داخلہ محسن نقوی ماڈل جیل

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری