وزیرِاعظم شہباز شریف کی طارق رحمان کو بنگلہ دیشی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
( اویس کیانی)وزیرِاعظم شہباز شریف نےطارق رحمان کو بنگلہ دیشی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی پارلیمانی انتخابات میں شاندار فتح پر نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے طارق رحمان کو بنگلہ دیشی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تاریخی اور کثیرالجہتی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف پر مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیاہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔