پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کی ’سب بھول کر‘ آگے بڑھنے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نے کہا کہ آج ملک کے حالات ایسے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی بینائی ضائع ہوگئی، ان حالات میں میرے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسمبلی نہیں آرہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے حکومت کو ایک بار پھر سب بھول کر آگے بڑھنے کی پیش کش کردی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ آج ملک کے حالات ایسے ہیں کہ سابق وزیراعظم کی بینائی ضائع ہوگئی، ان حالات میں میرے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اسمبلی نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو بھی معلوم ہے کہ آپ منتخب ہو کر نہیں آئے، اسی وجہ سے ہمارا یوتھ آپ سے بہت دور ہو گیا، یہ آپ کو تب قبول کرے گا جب آپ عمران خان کو قبول کریں گے۔
جنید اکبر نے کہا کہ آپ عمران خان کو نہیں توڑ سکتے اگر توڑنا ہوتا تو تین سال میں توڑ لیتے، ہمیں مضبوط پاکستان چاہیے۔ خیبر پختونخوا کے صدر نے کہا کہ میں ہر اس بندے کو دہشت گرد سمجھتا ہوں جو کسی بندے کی جان لے، جس نے خان کو ستایا وہ رسوا ہوگا۔ جنید اکبر نے پیش کش کی کہ آئیں سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی دہشت گردی کا مسئلہ کوئی حل کر سکتا ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے، آپ عمران خان کو تکلیف دیں گے تو کوئی آپ سے محبت نہیں کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے نے کہا کہ خان کو
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔