کے پی کے صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک کی ہدایت پر جعلی ویکسین فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں خلیق الرحمان خٹک کا کہنا تھا کہ عوامی شکایت، اقدامات نہ کرنے والے متعلقہ آفیسر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کچھ عناصر جعلی ویکسین کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔

وزیر صحت نے کہا کہ کارروائی کے دوران میں موبائل سیلرز کیساتھ جعلی ویکسین برآمد ہوئے۔ جعلی ویکسین کو ضبط کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک  نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ،جعلی ویکسین فروخت کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ عوام کو ویکسین سرکاری سطح پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فائزر کمپنی دو دنوں میں چار سو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی ویکسین

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار