PSOکا رمضان المبارک میں عطیات مہم شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میںاپنے منتخب آؤٹ لیٹس پر شراکت داروںکے ساتھ مل کر عطیات جمع کرنے کی مہم کا اعلان کیا ہے ۔اس اہم اقدام کو باضابطہ شکل پی ایس او ہاؤس میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب کے دوران دی گئی۔ تقریب کی قیادت پی ایس او سی ایس آر ٹرسٹ کے چیئرمین رضوان احمد نے کی۔ اس موقع پر ملک کی پانچ نمایاں اور باوقار غیر سرکاری تنظیموں، ایل آر بی ٹی (LRBT)، پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن ، انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، ہینڈز اور دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔اس اقدام کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سکھر، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں قائم پی ایس او کے 130 سے زائد فلیگ شپ پمپس کو سماجی تبدیلی کے عملی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اسٹیشنز اب نہ صرف ایندھن کی فراہمی کا ذریعہ ہوں گے بلکہ انسانی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں شرکت کا بھی مؤثر پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔پی ایس او نے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ زکوٰۃ اور صدقات کی ہر رقم فوری طور پر مستحقین تک پہنچے، تمام شریک ریٹیل مقامات پر جدید اور سہل ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مربوط کر دیا ہے۔ خصوصی پیغامات اور کیو آر کوڈز کے ذریعے صارفین اب اپنے معمول کے ایندھن اسٹاپ کو نیکی اور عبادت کے ایک بامعنی عمل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس طریقہ کار سے عطیات کی ادائیگی نہایت آسان، شفاف اور فوری ہو گئی ہے۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی حقیقی مثال قائم کرتے ہوئے پی ایس او اس پورے پلیٹ فارم اور اپنے نمایاں اشتہاری مقامات کو بلا معاوضہ فراہم کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایس او
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم