وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ اور ایرانی ہم منصبوں کو فون، عالمی ار علاقائی حالات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران قریبی رابطے اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقی سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثناء وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اکنامک پاکستان امریکن کونسل (ای-پی اے سی) اور یونائیٹڈ مسلم امریکن ایسوسی ایشن (یو ایم اے اے) کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کو مضبوط بنانے میں امریکی نجی شعبے کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے میں سول سوسائٹی تنظیموں کے کلیدی کردار پر بھی زور دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر تبادلہ خیال اسحاق ڈار
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔