نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی اقتصادی و مسلم تنظیموں کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ‘ای پیک’ اور ‘یو ایم اے اے’ کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی جس میں پاک-امریکہ معاشی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے تجارت کے فروغ میں امریکی نجی شعبے کے کردار کو سراہتے ہوئے عوامی سطح پر روابط کی مضبوطی کو ناگزیر قرار دیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔