لاہور سے اغوا ہونے والی 2 کمسن بہنیں بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
چھانگا مانگا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے اغوا ہونے والی2 کمسن بہنوں کو بازیاب کروا لیا۔تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے دوران گشت مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تو ملزمان نے 2 کمسن بچیوں کے اغوا کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی نشاندھی پر پولیس نے دونوں مغوی بچیاں برآمد کر لیں جن کی شناخت عروج فاطمہ عمر 16 سال اور منیسہ فاطمعہ عمر 12 سال سے ہوئی۔ملزمان نے بچیوں کو لاہور سے اغواء کیا تھا، ملزمان کی شناخت شان علی اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں، دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ لاہور میں تھانہ نواں کوٹ میں والد کی مدعیت میں درج ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، مختلف تھانوں سے ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد مناسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :