لکی مروت، درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نفری نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرم اشتہاری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر بہ نیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک مجرم اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ براگی تجوڑی اپنے ٹھکانے پر موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے سپیشل پولیس ٹیم اور لکی مروت پولیس فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ اسپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نفری نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرم اشتہاری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر بہ نیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حقِ خود حفاظتی کے تحت مؤثر اور بھرپور جوابی کاروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مطلوب مجرم اشتہاری موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا کفایت اللہ پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ مطلوب مجرم اشتہاری گل ناور کا بھائی بھی تھا اور ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجرم اشتہاری پولیس پارٹی میں مطلوب پولیس کو
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.