لکی مروت: پولیس مقابلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک مجرم اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ براگی تجوڑی اپنے ٹھکانے پر موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے سپیشل پولیس ٹیم اور لکی مروت پولیس فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے۔
اسپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نفری نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرم اشتہاری نے گرفتاری سے بچنے کی خاطر پولیس پارٹی پر بہ نیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس نے حقِ خود حفاظتی کے تحت مؤثر اور بھرپور جوابی کاروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مطلوب مجرم اشتہاری موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والا کفایت اللہ پولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ وہ مطلوب مجرم اشتہاری گل ناور کا بھائی بھی تھا اور ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مجرم اشتہاری میں مطلوب
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔