کراچی، نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو اغوا اور تاوان لینے والے ملزمان گرفتار، ماں، 3 بچے بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
عزیز آباد پولیس نے خواتین کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر کے خاتون اور 3 بچوں کو بازیاب کروالیا۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے بروقت احکامات و فوری ایکشن پر عزیز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور شان کے ناموں سے کی گئی ۔ ملزم طلحہ اس سے قبل قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے اور گلزار ہجری کا رہائشی ہے جبکہ ملزم طلحہ لیاقت آباد کا رہائشی ہے۔
مزید پڑھیںکراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
نارتھ کراچی میں اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور کے الیکٹرک کے عملے میں ہاتھا پائی
گرفتار ملزمان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور پھر ان کے اہل خانہ سے تاوان وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور پھر تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا۔
پولیس نے شوہر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا اور خاتون اور بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ گرفتار ملزمان سے تاوان میں استعمال موبائل فونز اور سمز بھی بر آمد کی گئیں۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے عزیز آباد پولیس ٹیم کی بروقت، پیشہ ورانہ اور موثر کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور اس نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھانسہ دے کر خواتین کو
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔