وحدت کالونی انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
سٹی42: وحدت کالونی انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد ایک ملزم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے, پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عثمان منظور حوالات میں مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے ملزم حمزہ اور عثمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔
کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک
بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ ملزم عثمان حوالات میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو شواہد کے ساتھ پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوگی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عثمان منظور کے خلاف ارادہ واردات کا مقدمہ درج تھا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔