data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-08-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر گل پلازہ آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جس کے تحت واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس آغا فیصل کو سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ کے مطابق انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری،لیز کی قانونی حیثیت اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔کمیشن اس امر کی بھی تحقیقات کرے گا کہ آیا عمارت میں ایمرجنسی انخلا کے راستوں میں کوئی رکاوٹ موجود تھی یا نہیں، جس کے باعث جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔انکوائری کمیشن آگ بجھانے کے انتظامات،فائر سیفٹی آڈٹ میں ممکنہ کوتاہیوں اور متعلقہ اداروں کی غفلت کا تعین کرے گا۔ اس کے ساتھ کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، واقعے کے وقت کی صورتحال اور ریسکیو آپریشن کی رفتار و مؤثریت کا بھی باریک بینی سے معائنہ کرے گا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے مطابق واقعے میں غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمے داری فکس کی جائے گی اور کسی بھی سطح پر کوتاہی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کے ذریعے تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن 8 ہفتے میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا جبکہ کمشنر کراچی کو کمیشن کے لیے تمام ضروری سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی اور انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ انکوائری کمیشن گل پلازہ کی کرے گا

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی