وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے مطابق واقعے میں غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کی جائے گی اور کسی بھی سطح پر کوتاہی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا، سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کے ذریعے تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ہدایت پر گل پلازہ آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس آغا فیصل کو سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ کے مطابق انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری، لیز کی قانونی حیثیت اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ کمیشن اس امر کی بھی تحقیقات کرے گا کہ آیا عمارت میں ایمرجنسی انخلا کے راستوں میں کوئی رکاوٹ موجود تھی یا نہیں، جس کے باعث جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہوا۔ انکوائری کمیشن آگ بجھانے کے انتظامات،فائر سیفٹی آڈٹ میں ممکنہ کوتاہیوں اور متعلقہ اداروں کی غفلت کا تعین کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، واقعے کے وقت کی صورتحال اور ریسکیو آپریشن کی رفتار و مثریت کا بھی باریک بینی سے معائنہ کرے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے مطابق واقعے میں غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کی جائے گی اور کسی بھی سطح پر کوتاہی کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کے ذریعے تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن 8 ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، جبکہ کمشنر کراچی کو کمیشن کے لیے تمام ضروری سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی اور انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تحقیقات کے کے مطابق کرے گا

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن