اسحاق ڈار کے بیٹے کو اہم عہدہ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
لاہور : وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفیٰ دار کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشیر برائے مصنوعی ذہانت مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے علی مصطفیٰ دار کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشیر برائے مصنوعی ذہانت مقرر کر دیا. جس کے تحت صوبے میں جدت، مصنوعی ذہانت کے استعمال اور مستقبل کے پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک نیا طاقتور محکمہ تشکیل دیا گیا ہے۔علی مصطفیٰ دار اب صوبائی کابینہ کے وزیر کے مساوی اختیارات رکھتے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کا حق بھی حاصل ہے۔علی مصطفیٰ دار نے اپنی ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی اور بعد میں یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف مانچسٹر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے برطانیہ میں دو دہائیوں پر محیط شاندار بین الاقوامی کیریئر بنایا۔پی ایم ایل این کی 2024 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد، علی مصطفیٰ دار نے پرو بونو اقدامات کے ذریعے عالمی کاروباری رہنماؤں کو پاکستان لانے، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور ریئل اسٹیٹ میں اور اسلام آباد و لاہور کے اعلیٰ سطحی دوروں کا اہتمام کرنے میں کردار ادا کیا۔ان کی خاندانی اور سیاسی وابستگی بھی اہم ہے۔ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز شریف کے شوہر اور سینئر سیاستدان سینیٹر اسحاق ڈار کے بڑے بیٹے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی مصطفی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔