ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
ہائی کورٹ نے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ایف بی آر کی درخواست پر پی آئی سی آرڈرز پر حکم امتناع جاری کیا ، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ مالیاتی راز داری حقِ معلومات پر فوقیت رکھتی ہے، حقِ معلومات ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے پی آئی سی کی جانب سے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا فراہم کرنے کے آرڈرز کو چیلنج کیا تھا جب کہ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اس سلسلے میں 8 جنوری 2026 اور 3 دسمبر 2025کو احکامات جاری کیے تھے ۔
دورانِ سماعت ایف بی آر کی جانب سے سینئر قانون دان حافظ احسان کھوکھر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 216 دیگر تمام قوانین پر بالادست، ٹیکس دہندگان کی معلومات افشا کرنے پر مکمل قانونی پابندی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل اسرائیلی صدر کا دورہ آسٹریلیا، سڈنی اور میلبورن میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت دادو میہڑ میں پولیس موبائل پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ایپسٹین فائلز : برطانوی وزیراعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز سولر صارفین کیلئے بُری خبر: نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں کمی کردی گئی، نیا نیٹ بلنگ نظام متعارف میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں: جنید اکبر کا پیغامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان انفارمیشن کمیشن
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :