ثالثی عدالت میں سندھ طاس تنازع پر قانونی کارروائی میں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
اسلام آباد: ہیگ میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم ثالثی سماعت مکمل ہو گئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس تنازع پر قانونی کارروائی آگے بڑھ گئی، مغربی دریاؤں پر بھارتی پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت میں بحث ہوئی۔پاکستان کے مطابق بھارتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی ہے.عدالت نے بھارتی ڈیزائن اور پانی ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔پاکستانی وفد نے قانونی اور تکنیکی دلائل پیش کیے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ثالثی عدالت
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔