آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026: بھارتی کھلاڑی پاور ہٹس کے لیے مخصوص بلے استعمال کرتے ہیں، سری لنکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دینے کے بعد سری لنکا کے بیٹر بھانوکا راجاپکشا نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔
نیوز وائر سے گفتگو کرتے ہوئے بھانوکا راجاپکشا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی کھلاڑی ایسے مخصوص بیٹس استعمال کر رہے ہیں جو دیگر ٹیموں کو دستیاب بیٹس کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بیٹس پر ربڑ کی کوئی تہہ لگی ہو، جو عام طور پر دستیاب نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر
بھانوکا راجاپکشا کے مطابق ’بھارتی کھلاڑیوں کے بیٹس ہمارے بہترین بیٹس سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں، یہ بیٹس عام کھلاڑی خرید بھی نہیں سکتے، تمام کھلاڑی اس حقیقت سے واقف ہیں۔
“Indian players have bats that are far superior to the best bats we get.
— NewsWire ???????? (@NewsWireLK) February 9, 2026
ان بیانات کے بعد بیٹس میں چھیڑ چھاڑ یا خصوصی ڈیزائن شدہ آلات کے استعمال سے متعلق بحث نے جنم لے لیا ہے، تاہم تاحال اس معاملے پر آئی سی سی کو کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی بھارتی ٹیم یا عالمی کرکٹ ادارے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھانوکا راجاپکشا خود اس وقت جاری ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل کچھ پاکستانی صحافیوں اور سابق کرکٹرز نے بھی آئی سی سی پر کولمبو میں پاکستان کے خلاف خصوصی پچز تیار کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پچز پر اضافی گھاس رکھ کر پاکستانی اسپنرز کو نقصان پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی
یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ایونٹس میں ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی بعض سابق پاکستانی کرکٹرز نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی بولرز کو خصوصی گیندیں فراہم کی جا رہی ہیں، جن سے غیر معمولی سوئنگ حاصل ہو رہی تھی، خاص طور پر محمد شامی کی شاندار کارکردگی کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کو ممبئی میں شکست دی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم 12 فروری کو نئی دہلی میں نمیبیا کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 بھارتی کھلاڑی بھانوکا راجاپکشا سری لنکا کولمبو مخصوص بلے
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 بھارتی کھلاڑی سری لنکا کولمبو مخصوص بلے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 بھارتی کھلاڑی کہ بھارتی سری لنکا
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔