بلوچستان: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
---فائل فوٹو
حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں حیر بیار مری، براہمداغ بگٹی، بشیر زیب، رحمٰن گل اور دیگر شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے محکمۂ انسداد دہشت گردی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔
صوبائی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 5 لاکھ سے 25 کروڑ روپے تک کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
حکومتِ بلوچستان نے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کر دیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ