Islam Times:
2026-07-24@01:27:40 GMT

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نئے احکامات جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نئے احکامات جاری

رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہوں گی، نئے احکامات کے تحت متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکاؤنٹ ہونے کی تصدیق پر مبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نئے احکامات جاری کردیا ہے اور طبی سہولیات کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس میں رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو اب پنشن کے حصول کیلئے پنشن بینک اکاؤنٹ بھی کھولنا ہوگا۔ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2023ء یا اس سے قبل کے ریٹائرڈ ملازمین کو احکامات پر 15 فروری سے قبل عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ رجسٹریشن کیلئے پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر ملازمین کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک کرانا ہوگی، جبکہ مذکورہ مدت کے حامل ملازمین کو پنشن بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوگی۔ سرکلر کے مطابق رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہوں گی، نئے احکامات کے تحت متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکاؤنٹ ہونے کی تصدیق پر مبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن بینک اکاؤنٹ نئے احکامات پی ا ئی اے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف