کویتی قیادت کیساتھ اقتصادی شراکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم ، پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک؛ وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس جاری کردیا ، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کو لائسنس کا اجرا پاکستان اور کویت تعلقات میں اہم موڑ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رقمی اسلامک بینک کو ڈیجیٹل لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں،کویت کا سیاسی تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کرنا بہت اہم ہے۔
نقلی پسٹل دیکھا کر شہریوں کو لوٹنے والے 2ملزمان گرفتار
شہبازشریف نے کہا کہ کویتی قیادت کے ساتھ اقتصادی شراکت بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،دونوں ممالک اپنے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کر رہے ہیں، ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو ملکر عملی شکل دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔