Jasarat News:
2026-06-02@22:09:06 GMT

پاکستان 2030 تک اے آئی پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا: شہباز شریف

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کے لیے سنجیدہ اور طویل المدتی حکمتِ عملی کے تحت سال 2030 تک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، تاکہ ملک کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

انڈس اے آئی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اب محض ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ملک نہیں رہے گا بلکہ اے آئی کے شعبے میں تخلیق، تحقیق اور جدت کے ذریعے عالمی برادری کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھے گا، ڈیجیٹل دور میں مصنوعی ذہانت ترقی، معیشت اور گورننس کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جسے نظرانداز کرنا مستقبل سے منہ موڑنے کے مترادف ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اے آئی کے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ بعض چیلنجز بھی درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل کو جدید علوم، ٹیکنیکل مہارتوں اور تخلیقی صلاحیتوں سے لیس کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت تعلیمی اداروں، صنعت اور تحقیقاتی مراکز کے اشتراک سے ایک جامع نظام تشکیل دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو عالمی تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جا سکے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت کا مؤثر حصہ بنایا جا سکے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے گورننس میں شفافیت اور اصلاحات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی اصلاحات سے کرپشن کے خاتمے میں نمایاں مدد ملی ہے، زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل اور شفاف بنانے سے نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے بلکہ ریونیو محکموں میں بدعنوانی کے دیرینہ مسائل پر بھی قابو پایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ منصوبے کے تحت شفافیت، خودکار نظام اور ڈیجیٹل تصدیق کے ذریعے انسانی مداخلت کو کم سے کم کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کرپشن کے امکانات محدود ہوئے ہیں، حکومت جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر سرکاری نظام کو مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، جس کے ذریعے معیشت کو مستحکم، اداروں کو مضبوط اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا، آنے والے برسوں میں اے آئی کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات پاکستان کو خطے میں ایک نمایاں ٹیکنالوجی حب بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف کے ذریعے اے آئی کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔

امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔

سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔

دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔

آج کے نمایاں کرنسی ریٹس

امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان