پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نئے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کراچی:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نئے احکامات جاری کردیا ہے اور طبی سہولیات کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس میں رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو اب پنشن کے حصول کےلیے پنشن بینک اکاؤنٹ بھی کھولناہوگا۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2023 یا اس سے قبل کے ریٹائرڈ ملازمین کو احکامات پر15 فروری سے قبل عمل درآمد کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ رجسٹریشن کے لیے پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر ملازمین کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک کرانا ہوگی جبکہ مذکورہ مدت کے حامل ملازمین کو پنشن بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوگی۔
سرکلر کے مطابق رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہوں گی، نئے احکامات کے تحت متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکاؤنٹ ہونےکی تصدیق پر مبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین ملازمین کو
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔