سندھ پولیس میں تبادلے و تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔
کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمیر نور کو ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 18 کے افسر شاہ زیب کو ایس ایس پی حیدرآباد جبکہ فدا حسین شاہ کو ایس ایس پی میرپور خاص تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد کو ایس ایس پی شکارپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کو ایس ایس پی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔