کراچی:

شہر قائد کے حساس علاقے لیاری میں رات گئے سیکیورٹی اداروں نے بڑا مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے لیا، متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانوں منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے مطابق آپریشن لیاری کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں کیا گیا، جس میں پولیس اور سندھ رینجرز نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ متعلقہ ایس ایچ اوز اپنے عملے کے ہمراہ موجود رہے۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ہاٹ اسپاٹ پوائنٹس، گھروں اور رہائشی ہوٹلز کی تلاشی لی گئی جبکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی آن دی اسپاٹ جانچ پڑتال کی گئی۔

کارروائی کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانوں منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مشتبہ افراد

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار