پشاور، رہزنوں کو دیکھنے والے نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
پولیس کے مطابق شہری سے موبائل فون چھیننے کے دوران قریب موجود ایک نوجوان نے ملزمان کو دیکھ لیا، جس پر رہزنوں نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور فقیر آباد میں موبائل چھیننے کی واردات کے دوران رہزنوں کو دیکھنے والے نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ پولیس کے مطابق شہری سے موبائل فون چھیننے کے دوران قریب موجود ایک نوجوان نے ملزمان کو دیکھ لیا، جس پر رہزنوں نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔ ایس پی فقیر آباد کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزمان کی شناخت کر لی گئی تھی۔ بعد ازاں پولیس مقابلے کے دوران دونوں رہزن ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کا پانچ مختلف تھانوں میں کریمنل ریکارڈ موجود تھا اور وہ اس سے قبل بھی موبائل اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔