Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:55:10 GMT

نوجوان اداکار کی انتقال سے پہلے کی گئی آخری پوسٹ وائرل

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

نوجوان اداکار کی انتقال سے پہلے کی گئی آخری پوسٹ وائرل

جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جب کہ سوشل میڈیا پر کی گئی ان کی آخری پوسٹ وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو کا اصل نام جنگ ڈونگ جن تھا، جنہوں نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2006 میں کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by TCX.

official (@tellychakkar)

جنگ ایون وو مشہور ڈرامہ ’ویلکم ٹو ویکیکی‘ میں اپنے کردار کے لیے جانے جاتے تھے، نوجوانی میں ان کی موت کی خبر سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

ان کے انتقال کی خبر 11 فروری 2026 کو سامنے آئی، تاہم ان کی وفات کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

جنگ ڈونگ جن کے نام سے پیدا ہونے والے جنگ ایون وو نے 2006 میں اداکاری کا آغاز کیا اور تقریباً دو دہائیوں تک کوریائی ٹی وی انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔

انہوں نے ’برائڈ آف دی سن‘، ’فائیو فنگرز‘، ون ویل-رائزڈ ڈاٹر‘ اور ’می اونلی ون‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Koreanophiles (@koreanophiles)


اگرچہ وہ اکثر معاون کرداروں میں نظر آئے، مگر ان کی حقیقت سے قریب اداکاری کو ہمیشہ سراہا گیا جب کہ ’ویلکم ٹو ویکیکی‘ میں ان کے کردار نے انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت دلائی۔

اداکار کی آخری انسٹاگرام پوسٹ ان کی وفات سے محض ایک دن قبل سامنے آئی جس میں حیران کن طور پر انہوں نے کم عمری میں انتقال کرنے والے اداکار لیسلی چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’میں آپ لوگوں کو مس کررہا ہوں‘۔

ان کی آخری پوسٹ نے مداحوں کو گہرے جذباتی اثر میں مبتلا کر دیا ہے، اور وہ بڑی تعداد میں اس پوسٹ پر تعزیتی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری

پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا