کراچی، نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو اغوا اور تاوان لینے والے ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور پھر تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے خواتین کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے خاتون اور 3 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے بروقت احکامات و فوری ایکشن پر عزیز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او شاہد تاج نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور شان کے ناموں سے کی گئی، ملزم طلحہ اس سے قبل قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے اور گلزار ہجری کا رہائشی ہے، جبکہ ملزم طلحہ لیاقت آباد کا رہائشی ہے۔
گرفتار ملزمان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور پھر ان کے اہل خانہ سے تاوان وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور پھر تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا۔ پولیس نے شوہر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا اور خاتون اور بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ گرفتار ملزمان سے تاوان میں استعمال موبائل فونز اور سمز بھی بر آمد کی گئیں۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جھانسہ دے کر خواتین کو کو نوکری سے تاوان
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔